گھر کی چھت گرنے سے 25 سالہ کلثوم بی بی اور بیٹی 13سالہ شمائلہ بی بی جاں بحق

Roof Down

Roof Down

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وارڈ نمبر 9میں عبدالرحمان نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے اُس کی بہن 25سالہ کلثوم بی بی اور بیٹی 13سالہ شمائلہ بی بی جاں بحق دو زخمی 22سالہ اور 24سالہ سدرہ زخمی۔

سدرہ کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرک ہیڈ کواٹر لیہ ریفل کر دیا گیاجہاں سے انہیں نشتر ہسپتال ملتان کیا جارہا ہے ،زخمیوں میں بیٹی اور بہن شامل اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی امدادی کاروائیاں شروع ،شہر کے درجنوں افراد گھر اور ہسپتال پہنچ گئے جس میں صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،حاجی مختیار ،ڈاکٹر احسان الہٰی ،کونسلر رانا طارق ،محمود عثمانی ،جاوید سلیمی و دیگر نے موقع پر پہنچ گئے۔

حادثہ شدید بارش کے پیش نظر چھت پر قریبی دیوار گرنے سے پیش آیا کچے اور بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ،MNAصاحبزادہ فیض الحسن نے افسوس ناک واقع پر ورثا ء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔