ہل ویو ہاوسنگ سکیم اہلیان اسلام آباد اور ٹیکسلا کے لیے ایک بہترین رہائشی پلان ثابت ہو گا

Hill View Taxila

Hill View Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ہل ویو ہاوسنگ سکیم اہلیان اسلام آباد اور ٹیکسلا کے لیے ایک بہترین رہائشی پلان ثابت ہو گا مستقبل کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے جدید طرزِعمل پر قائم سکیم اپنی مثال آپ ہے اہم ترین شاہراہوںکے سنگم پر واقع جنت نظیر منصوبہ پیش کرنے پر سکیم کے چیف ایگز یکٹو مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم کا دامن صاف ہے اپوزیشن کے الزامات میں کوئی دم نہیں ہے امجد صابری کے قتل پر ہر باضمیر انسان رنجیدہ ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلمانی امور شیخ آفتاب نے ہل ویو ہاوسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹو سردار عرفان جعفر خان کی طرف سے منقعدہ افطار ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی صحا فیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے عالمی شہرت یافتہ قاری محمد امین مجددی نے کیا۔

نظامت کے فرائض گندھارا یوتھ فورم کے صدر سید محمود علی نقی نے سر انجام دئیے جبکہ شیرازی ایسو یسی ایٹ اور شیرازی ڈویلپرز کے ڈائریکٹر جنرل سید شیراز حسین شیرازی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔چیف ایگز یکٹو نے سکیم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ۔ہل ویو ہاوسنگ سکیم کے ترقیاتی کام بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دئیے جائیں گے سکیم کو معیاری بنانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں ہمارا مقصد نیک اور لوگوں کی دعا لینا ہے۔

تقریب میں ائر مارشل فرحت علی خان، بریگیڈئیر نعیم اکبر،بریگیڈئیر شہزاد حامد شاہ،سردار وحید خان آف سالار،سردار محی الدین،سردار ظہیر،ادیب و دانشور شعیب ہمیش،پاکستان یوتھ لیگ کے بانی عابد حسین،نوجوان کالم نگار زین السلام،جی ایم مارکٹینگ مرید عباس خان،کرنل جنید، میجرشہزاد، میجرشعیب، ٹیکسلا بار کے جنرل سیکرٹری ملک سجاد ایڈوکیٹ،سید سبطین کاظمی ایڈوکیٹ،سید اسد نقوی،سردار سکندر اکبر خان،سردار سید محمد علی شاہ،سردار یاسر خان جلالہ،حاجی ملک نور حسین،پریس کلب تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید مشتاق نقوی،امجد محمود،اویس علی،عمران قریشی ،خالد خان پروڈیوسر خالد نصیرریڈیو پاکستان اور چوہدری احسن علی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038