ہل ویو ہاوسنگ سکیم ٹیکسلا کینٹ بورڈ ٹیکسلا کے عتاب کا نشانہ بن گئی

Hill View Bill Boards

Hill View Bill Boards

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ہل ویو ہاوسنگ سکیم ٹیکسلا کینٹ بورڈ ٹیکسلا کے عتاب کا نشانہ بن گئی، این او سی کے عدم اجراء پر ہاوسنگ سکیم کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا،تمام تعمیراتی کام روکنے کی ہدائت،ٹیکسلا میں قائم ہل ویو ہاوسنگ سکیم کے خلاف کینٹ بورڈ ٹیکسلا کا کریک ڈاون جاری۔

اشتہاری مہم کے سلسلے میں لگائے گئے تمام سائن بورڈز ، بل بورڈز اتار دیئے گئے،ہل ویو ہاوسنگ سکیم مالکان کو تمام تعمیرات کام روکنے کی ہدائت جاری،این او سی کے اجراء تک ہل ویو ہاوسنگ سکیم کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا،لوگوں کو مذکورہ ہاوسنگ سکیم میں انویسٹمنٹ، پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے سے قبل کینٹ بورڈ انتظامیہ سے قانونی حیثیت معلوم کرنے کی ہدائت،بصورت دیگر نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

انسپکٹر کینٹ بورڈ ٹیکسلا ملک شیر افضل کے مطابق کینٹ بورڈ کے افسران کی ہدائت پرانھوں نے کینٹ اورسیئیرفیصل شہزاد کے ہمراہ ٹیکسلا اور گردونواح میں ہل ویو ہاوسنگ سکیم کے لگائے گئے بل بورڈز ، سائن بورڈز ، پینا فلیکس و دیگر اشتہاری مواد اتار دیا ہے۔

قبل ازیں ہل ویو ہاوسنگ سکیم کے مالکان کو متعدد مرتبہ سائن بورڈز اتارنے کے سلسلے میںنوٹس دیئے گئے جس پر مالکان نے کو عمل درآمد نہ کیا جس پر کینٹ بورڈ افسران نے عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر علاقہ میں لگے تمام سائن بورڈ پینا فلیکس اتار دیئے جائیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام مقامات سے اشتہاری مہم کے سلسلے میں لگائے گئے تمام بورڈز اتار دیئے گئے۔

ادہر کینٹ انتظامیہ کی جانب سے مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ جب تک این او سی کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا وہ کسی قسم کی تعمیرات سے گریز کریں وگرنہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038