ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ملٹی گارڈنز سیکٹرB17 میں ایک اہم اجلاس منعقد

Taxila Meeting

Taxila Meeting

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ملٹی گارڈنز سیکٹرB17 میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، ممبران اور انتظامیہ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ایم پی سی ایچ ایس کے جی ایم چوہدری عبدالمجید نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر جی ایم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام پراجیکٹس میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ہر دوماہ بعد وزٹ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دورہ کے دوران جن کاموں کی نشاندہی اور ہدایات کی گئی تھیں اُن میں سے بیشتر مکمل ہوچکے ہیں تاہم بقیہ ترقیاتی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونگے۔ ملٹی میڈیکل سینٹرز میں ادویات اور بہترین طبی آلات کی فراہمی کیلئے 30لاکھ روپے مختص کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ایم پی سی ایچ ایس اپنے سیکٹرز میں رہنے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام سیکٹرز میں ملٹی میڈیکل سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں رہائیشیوں کو انتہائی کم فیس میں بہترین علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ وہ ممبران جن کے پلاٹ آبادی سے دور ہیں اور وہ اپنا مکان تعمیر کرنا چاہتے ہیں اُن کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ وہ اپنا پلاٹ آبادی کے نزدیک تبدیل کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زیڈ ایم انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیراہتمام B17 میں ایک عظیم الشان فلاحی منصوبے پر کام جاری ہے اور اس منصوبے کے تحت ایک ایجوکیشنل اکیڈمی اور شفاخانہ تعمیر کیا جائے گا جس میں دو سے اڑھائی ہزار بچے تعلیم سے فیض یاب جبکہ شہری علاج سے مستفید ہوسکیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ B17 کی اہمیت میں دن بدن غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے، نیشنل اور ملٹی نیشنل ادارے اپنے دفاتر اور کاروباری مراکز کے فروغ کیلئے اس سیکٹر کا رُخ کررہے ہیں کیونکہ یہی وہ سیکٹر ہے جس کے قریب سے پاک چین اقتصادی راہداری نے گزرنا ہے، B17میں دی گئی تمام سہولیات عالمی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق ہیں۔

میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مارگلہ روڈ کے تاخیر شدہ کام کی تکمیل کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے بعد آمدورفت کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ B17 میں سرکاری تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے دوپلاٹ دیئے گئے ہیں۔

تاہم متعلقہ سرکاری حکام کی طرف یہاں سکولوں کے قیام کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038