حوثی باغیوں کو میزائل ٹیکنالوجی کس نے دی، حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ٹیکنالوجی کس نے دی۔ ایران کو وضاحت دینا ہو گی۔

لاہور میں تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کا بائی کاٹ کیا جائے جس دن سے حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا ہے اس دن سے سینے ابل رہے ہیں۔

افسوس کہی اس واقعہ پرنا وزیراعظم کچھ بولے اور نا ہی اپوزیشن لیڈر کا بیان آیا۔

حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت میں مودی اور امریکہ میں ٹرمپ اسلام مخالف نعرے لگا کر اقتدار میں آئے ہیں۔