کوئٹہ میں موسلا دھار بارش، نکاسی آب کا نظام متاثر

Quetta Rain Sewrage

Quetta Rain Sewrage

کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کےبعد نکاسی آب کا نظام متاثر ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کوئٹہ میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے جو کبھی تیز اور کبھی ہلکی ہوتی رہتی ہے، اس سے شہرکی نالیاں اور گٹر ابل پڑے، بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام متاثر ہوا جبکہ نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔ برساتی پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام رہا۔