بوچھال کلاں کی خبریں 1/12/2015

Group Photo

Group Photo

بوچھال کلاں (نامہ نگار) لاڑکانہ میں تاریخ سازشہدائے اسلام کانفرنس جمعیت علمائے اسلام کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا کامیاب نقطہ آغازہے لاڑکانہ میں تاریخ ساز اور فقیدا لمثال کانفرنس میں لاکھوں فرزنداسلام کے ٹھا ٹھیں مارتے سمند ر نے وطن عزیز کے سیاسی منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار،ضلعی امیر مولانا عطاء الرحمن ،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدیر اور دیگر ضلعی قائدین نے لاڑکانہ میں تاریخ سازشہدائے اسلام کانفرنس کے کامیاب انعقادپرعلامہ راشدسومرو کو ھدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے میڈیا کے ذریعے قوم کو ایک تا ثر دینے کی ناکام کوشش کی ہے کہ اب ملک میں تمام مسائل کا یک ہی حل ہے اور وہ ہے تحریک انصاف انصاف کا مسند اقتدار پر آنا ۔لیکن 29نومبر کی صبح کو طلوع ہونے والے سورج نے قوم کو حقیقی تبدیلی کا ایک صحیح رخ دیکھایا اور ریڈی میٹ تبدیلی کا راگ آلاپنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی اور لاڑکانہ کی سیاسی تاریخ میں ایک نیاباب رقم کرنے والی تاریخ ساز اور عظیم الشان شہدائے اسلام کانفرنس نے سندھ میں پی ٹی آئی کے اثرات کو پل بھر میں تبدیل کردیا ہے۔لاڑکانہ جیسے شہر میں جمعیت علمائے اسلام کا سرکاری وسائل اور حکومتی سپورٹ کے بغیر ملکی تایخ کا ایک عظیم الشان جلسہ کرنا یقینا ایک عجوبے سے کم نہیں تھا۔بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کا یہ حیران کن تاریخی اجتماع جہاں ایک طرف ہمارے اکابر علماء کرام کی پر خلوص شفقت ،محبت ،سرپرستی اور دعاؤں کا ثمرہے تو دوسری طرف مرکزی وصوبائی قائدین ،اضلاع کے امراء نظماء اور سٹی قیادت سے لیکر ایک عام کارکن کی انتہک محنت اور اخلاص پر مبنی دن رات کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور بلخصوص بلند ہمت قائد سند ھ علامہ راشدمحمود سومرومدظلہ اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ جن کی شبانہ روز کاوشوں اور مخلصانہ جدوجہد نے جمعیت علمائے اسلام کی ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کو ایک نئی جلابخشی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کا مستقبل کاسیاسی نقشہ جمعیت علمائے اسلام کے بغیر نامکمل دیکھائی دے گا ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قائد جمعیت امام انقلاب اسلامی حضرت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم کی قیادت میں آج جمعیت علمائے اسلام وطن عزیز کی سیاست میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے اور آئندہ آنے والے الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کو انشاء اللہ پاکستانی عوام کی بھرپور تائید حاصل ہوگی اور شہدائے اسلام کانفرنس کی کامیابی کے اثرات سامراجی قوتوں کے پٹھوؤںکی سیاسی موت کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) یونین کونسل بوچھال خورد کے نومنتخب جنرل کونسلر حاجی ملک عابد حسین چک مصری نے اپنی کامیابی کے سلسلہ میں پُروقار دعوت کا اہتمام کیا جس میں بزرگ مسلم لیگی راہنما ملک اسلم سیتھی، چیئرمین ملک تنویر حیدر، وائس چیئرمین ملک عظمت حیات بوچھال خورد، کرنل (ر) ملک سھیسر خان چک مصری، سابق چیئرمین ملک تصدق حسین سردھی، ملک غضنفر سردار گفانوالہ، سابق اُمیدوار برائے چیئرمین یو سی بوچھال خورد ملک امیر حمزہ، جنرل یو سی بوچھال خورد ملک ابرار حسین گفانوالہ اور دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکت کرنے والے معززین کا جنرل کونسلر ملک عابد حسین نے شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار) حاجی ملک مصیفر خان کے بھائی ملک سھیسر خان رضائے الہی سے دھرکنہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں چیئرمین ملک اختر شہباز، چیئرمین حاجی ارشد بھلیال، سابق ناظم ملک اشرف بھلیال، ملک خاقان اشرف ایڈووکیٹ بھلیال، ملک نوید اکبر دھرکنہ، ملک شاہد بھلیال و دیگر شخصیات نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

ریاض احمد ملک نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں03348732994