سوات : کبل میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار زخمی

Police

Police

سوات (جیوڈیسک) کبل میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو کبل کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں 2 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں میں اے ایس آئی رفیع اللہ، کانسٹیبل جہانگیر اور ایاز شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی جہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔