سوات میں وین اور کار کی ٹکر، 5 بچے جاں بحق، خواتین سمیت متعدد زخمی

Accident

Accident

مینگورہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق مینگورہ سے خوازہ آنے والی وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکر ہونے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔

حادثے میں وین میں سوار 5 بچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔