ہریتک روشن کا اپنے دادا کو ان کی پسندیدہ گاڑی کا تحفہ

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنے دادا جے اوم پرکاش کو ان کی پسندیدہ گاڑی تحفہ میں دیدی۔

89 سالہ جے اوم پرکاش جنہوں نے ماضی میں متعدد فلمیں پروڈیوس کیں کو ان کے پوتے ہریتک نے اپنے گھر بلایا اور پورچ میں کھڑی گاڑی چلانے کو کہا۔

اس موقع پر ان کی دادی بھی ان کے ہمراہ تھیں جے اوم پرکاش کو ریتک نے تحفہ دیا تو محبت اور خوشی سے ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔