ہریتھک اوردیپیکا ایک ساتھ بڑے پردے پرجلوے بکھیریں گے

Hrythk And Deepika

Hrythk And Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوے بکھیریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھوم 3 جیسی کامیاب فلم کی ہدایت کاری کرنے والے وجے کرشنا اچاریہ نے بالی ووڈ کے صف اول کے پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی ہیں، فلم میں مرکزی کردار ہریتھک روشن ادا کریں گے

جب کہ ان کے مد مقابل دیپیکا پڈوکون ہوں گی تاہم دیپیکا کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ وجے کرشنا اچاریہ کی یہ نئی فلم میں بھی ایکشن سے بھرپور ہوگی جس میں ہریتھک کے مدمقابل دیپیکا بھی اپنے اسٹنٹس خود عکسبند کرائیں گی۔

واضح ر ہے کہ ہریتھک روشن آج کل آسوتوش گواریکر کی فلم “موہن جو داڈو” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد ہی وہ نئی فلم میں کام شروع کریں گے۔