حب میں 11 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 3 ہلاک، وزیراعظم کا چترال کیلیے 50 کروڑ امداد کا اعلان

Flood

Flood

چترال (جیوڈیسک) بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں جس سے حب کے علاقے ساکران میں زائرین کی گاڑی سمیت 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور نتیجے میں11 افراد ڈوب گئےجن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئیں باقی کی تلاش جاری ہے۔

اورنگی ٹاؤن کراچی کے زائرین منی ٹرک میں شاہ نورانی جا رہے تھے کہ منی ٹرک سیمت برساتی ریلے میں بہہ گئے۔ شاہ نورانی کے قریب محبت فقیر کے قریب کار اور رکشہ سیلابی نالے میں بہہ گئے، دونوں پر سوار5 افراد ڈوب گئے۔ سیلابی ریلے میں زائرین کی متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، رکشے پھنس گئے متعدد لاپتہ ہو گئے۔

درگاہ شاہ نورانی کے قریب متعدد اسٹالز بھی سیلابی پانی کی نذر ہو گئے۔ سیکڑوں زائرین ریلے کے باعث پھنس گئے ہیں اور وہ واپسی کیلئے پریشان ہیں۔ دوسری جانب ساکران بند مراد کے برساتی نالے میں بھی کئی افراد بہہ گئے۔

ریلوں میں بہنے والے8 افراد کو بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔ ژوب میں 300 بھڑبکریاں اور 70گائیں سیلابی ریلا بہا کر لے گیا، کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔