حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں طلاق ہو گئی

Humaira Arshad and Ahmed Butt

Humaira Arshad and Ahmed Butt

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ حمیرا ارشد کے اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ راستے الگ ہو گئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

احمد بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمیرا ارشد کو پہلی طلاق رضامندی سے دی تھی۔ احمد بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود حمیرا ارشد کو طلاق دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حمیرا ارشد کی غیر موجودگی میں طلاق دینے کی وجہ نہیں بتا سکتے۔

کیونکہ وہ قران پاک پر ہاتھ رکھ کر سب کو بتائیں گے کہ آخر ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے مجھے طلاق دینا پڑی۔ احمد بٹ نے بتایا کہ میں نے حمیرا ارشد کو بیٹا لینے کی پیشکش کی لیکن اس نے ٹھکرا دی۔

میں خود گزشتہ پانچ سال سے اپنے بیٹے کی پرورش کر رہا ہوں۔ آئندہ بھی کر سکتا ہوں۔ بچے کو خود پالنا چاہتا ہوں۔ اپنے بیٹے کے لیے اپنے آپ کو بھی بیچ سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ دونوں فنکاروں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے چپقلش چل رہی تھی۔

حمیرا ارشد نے خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔ رواں سال مئی میں حمیرا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیٹے کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم اب مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔