حمیرا ارشد اور ان کے شوہر درمیان صلح کے لیے کوششیں تیزکردی گئیں

Humaira Arshad

Humaira Arshad

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے در میان صلح کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں جب کہ احمد بٹ نے صلح کے لیے مکمل آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمیراارشد کی جانب سے احمد بٹ سے خلع کے لیے مقامی عدالت سے رابطے کے بعد سے دونوں کے مشتر کہ دوستوں نے صلح کے لیے کوشش تیز کر دی ہیں اور اس کے لیے احمد بٹ صلح کے لیے آمادہ ہوچکے ہیں اور امکان ہے کہ اس حوالے سے آئندہ چندروز میں صورتحال واضح ہو جائیگی۔ احمد بٹ آج پیر کو عدالت میں پیش ہو کر حمیرا ارشد کی طرف سے خلع کے لیے دائر کیس میں اپنا بیان دیں گے۔