انسانی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے دو روزہ عالمی کانفرنس آج استنبول میں شروع ہو گی

World Humanitarian Summit

World Humanitarian Summit

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس آج پیر سے شروع ہو گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اِس اہم سربراہ اجلاس کی میزبانی اقوام متحدہ کرے گا جس میں کئی عالمی لیڈروں سمیت کلیدی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اِس دو روزہ اجلاس کا موضوع ’مثبت عمل اور کمِٹمنٹس‘ رکھا گیا ہے۔