انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم ہوتے ہیں: گجراتی سرکار سورٹھ ویر

Programe

Programe

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنما و ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سول ڈیفنس ساوتھ کے سربراہ اقبال چاند کی مشترکہ محنت و معاونت سے منعقدہ ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ماہر ماحولیات ڈاکٹر اقبال سعید خان اور صدر محفل گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر پٹی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی صلاحیتوں ‘ محنت اور وسائل سے دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں اور ہر انسان کو اپنے وسائل و چادر کے مطابق ایسے عظیم انسانوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ بٹانا چاہئے۔

تقریب کے دیگر مقررین میں سماجی رہنما بیگم سلمیٰ وحید مراد ‘ روزینہ خان روزی ‘صدر ہمدم فا ¶نڈیشن نہال ملک ‘عزیز صدیقی‘ سید عبدالغنی ‘صدیق راجہ ‘ ڈاکٹر دُر شہوار ‘ذکیہ کفیل عباسی و دیگرشامل تھے جبکہ مہمانوں میں سماجی رہنما یحییٰ خانجی تنولی‘ نجمہ مینائی ‘یاسین خان مہران والا ‘مولانا فیروزالدین رحمانی ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘نوشاد عمرانی ‘ذکیہ بیگم ‘ عارف راجپوت ‘کلثو م شمع ‘ صباء‘ نشائ‘ نائلہ ‘ ماہر قانون ایڈوکیٹ الطاف حسین ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ‘ صحافی عثمان ساٹی ‘ حنیف ٹیڈی ‘ سید آصف حسین آغا‘ نور محمد غازی‘ فرح ناز ‘معروف کمپیئر اقبال موٹلانی ‘ آرٹ پروموٹر صدیق راجہ ‘ گلوکارہ لبنیٰ غزل ‘ کامیڈین اختر شیرانی اور فنکار علی مراد شامل تھے ۔سول ڈیفنس سا ¶تھ کے سربراہ اقبال چاند نے تقریب میں ہمدم ویلفیئر کی چیئرپرسن روبینہ شاہین کو حکومت سندھ کی جانب سے سول ڈیفنس سا ¶تھ کی گروپ وارڈن بنانے کا جبکہ ہمدم ویلفیئر کے فائنانس سیکریٹری عزیز صدیقی نے اپنا 200گز کا پلاٹ پوسٹ وارڈن بنانے کیلئے سول ڈیفنس کو دینے کا اعلان کیا۔