بھیرہ :موٹر وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 5 جاں بحق

Accident

Accident

بھیرہ (جیوڈیسک) بھیرہ کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹرالر کے تصادم میں 5 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مسافر بس پشاور سے لاہور جا رہی تھی کہ بھیرہ کے قریب موٹر وے پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جبکہ 10 دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔