سینکڑوں گردے کے مرض میں مبتلا مریض ڈائلیسز کرانے کے لیے انتظار کی سولی پر لٹک گئے

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) ٹیچنگ ہسپتال میں قائم ڈائلیسز سنٹر کی استعدادکارکے کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گردے کے مرض میں مبتلا مریض ڈائلیسز کرانے کے لیے انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

سنٹر میں صرف 8 ڈائلیسز مشینیں ہیں جوکہ ضرورت کے برعکس بہت کم ہیں رجسٹریشن شدہ مریضوں جن کا ڈائلیسز ہوناہے کی تعداد 215 ہے مشین کم ہونے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ 24 گھنٹے میں چار شفٹ کے دوران تمام مشینوں کو فعال رکھے ہوئے ہے ۔ پھر بھی درجنوں مریضوں کا ڈائیلسز نہیں ہوتا۔

رجسٹریشن شدہ مریضوں میں 50 فیصد ایسے ہیں جن کا ایک ہفتہ میں دو یا تین بار ڈائلیسز ہونا لازمی ہے ۔صورت حال قابو میں نہیں ہسپتال انتظامیہ بھی کم وسائل کی وجہ سے بے بس ہے۔

ڈیرہ غازیخان میں گردے کے امراض کے ایسے مریضوں جن کی بیماری آخری مراحل میں ہیں اور بیماری میں شدت کی وجہ سے ان کا ڈائلیسز کا ہونا ضروری ہے کی تعداد ذرائع کے مطابق 3000 سے بھی زائد ہے جبکہ ہسپتال کے اپنے ذرائع کے مطابق ڈائلیسز سنٹر کی استعدادکار کم ہونے کی وجہ سے وہ دو سو سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن نہیں کرسکتے۔

ٹیچنگ ہسپتال میں ایسے تمامریضوں جن کو رجسٹر کیا جاتا ہے کو ڈائلیسز کے لیے ویٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کا روسٹرم بنتا ہے جس کے تحت جس مریض کی باری ہو اس کا دائیلسز کیا جاتا ہے سنٹرمیں کیونکہ آٹھ مشینیں ہیں جن کو دو سے چار شفٹ میں چالو رکھا جاتا ہے اس طرح کوشش کی جاتی ہے کہ جلد از جلد سب کی باری آسکے۔