شوہر کو فرار کرانے کی کوشش، پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس گرفتار

Ihtisham ul Haq

Ihtisham ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے شوہر کو فرار کرانے کی کوشش میں پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا۔ شوہر کی محبت ملکی قانون قائدوں سے بالاتر ، پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شوہر کو فرار کرانے کے چکر میں سلاخوں کے پیچھے چلی گئی۔

ایئر ہوسٹس آمنہ انسانی اسمگلنگ میں مطلوب شوہر احتشام الحق کو امیگریشن کی ساز باز سے پی کے 741 کے ذریعہ اسلام آباد سے سعودی عرب لیجانا چاہتی تھی۔

اےایس ایف نے ای سی ایل میں نام ہونے کے بعد بھی ملزم کے جہازمیں سوار ہونےاور پرواز اڑنے پر شور مچا دیا جس پر جہاز کو واپس بلا کر ایف آئی اے نے نہ صرف ملزم احتشام الحق بلکہ اس کی اہلیہ آمنہ کو بھی گرفتار کر لیا۔