شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بیوی کو مار مار کر برا حال کر دیا

Mutasir

Mutasir

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں فتح گاڈہی میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بیوی کو مار مار کر برا حال کردیا۔شوہر مجیب کھوسو نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش کی۔

بہن کی مزاحمت پر متاثرہ خاتون نے بھاگ کر جان بچائی۔خاتون کو ماں باپ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچادیا۔

متاثرہ خاتون شبیراں کھوسو نے خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ شوہر مجیب کھوسو نے غیرت کے نام پر کئی گھنٹوں تک گھر میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورگلے میں رسی ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔

بہن کی مزاحمت پر بھاگ کر جان بچائی۔ان کا کہنا تھا کہ شوہر جھوٹا الزام لگا گر جان سے مارنا چاہتا ہے۔تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملزم خلاف قانونی کاروائی کا مطالبا کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی۔

دوسری طرف واقعے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

Mutasir

Mutasir