خاوند اور بیوی دونوں کو تشدد کا حق حاصل نہیں : اسلامی نظریاتی کونسل

Maulana Akhtar Shirani

Maulana Akhtar Shirani

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے خاوند اور بیوی دونوں کو تشدد کا حق نہیں، بیوی کو صرف اتنا مارا جائے کہ ہڈی نہ ٹوٹے، خاتون مرتد ہو جائے تو وہ واجب القتل نہیں، مرد مرتد ہو جائے تو تین دن مہلت کے بعد سزا دی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز سے خواتین اور مرد اراکین پنجاب اسمبلی نے اتفاق نہیں کیا اور اسے مسترد کر دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاوند اور بیوی دونوں کو ایک دوسرے پر تشدد کا حق نہیں۔

چیئرمین مولانا اختر شیرانی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ خاتون مرتد ہو جائے تو سمجھایا جائے اس کا قتل واجب نہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز سے پنجاب اسمبلی کے خواتین اور مرد ارکان نے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ خواتین پر ہلکا تشدد بھی نہیں ہونا چاہیے۔

اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلام تشدد سے منع کرتا ہے چاہے وہ کسی پر بھی ہو۔