الطاف حسین نے اپنے آباواجداد اور قوم و ملت سے غداری کی ھے جسکی سزا موت ھے. گوھر الماس خان

Social Personalities

Social Personalities

لیڈز یارکشائر. برطانیئہ (بابر علی چیمہ سے) الطاف حسین نے اپنے آباواجداد اور قوم و ملت سے غداری کی ھے جسکی سزا موت ھے. ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور مسلم لیگی رہنما گوھر الماس خان نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور برطانیہ سے اس دھشتگرد وطن فروش مکروح بھارتی ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو کہا اور متنبہ کیا کہ اگر ایسے اقدامات بروقت نہ لئے گئے تو پوری قوم اس پر سراپا احتجاج ہو گی. خصوصی اجلاس سے دیگر مقررین کے علاوہ راجہ اے ڈی، ناظم علی، عبدالرحیم بٹ، راجہ طارق محمود اور معروف بٹ نے بھی اپنے خیالات اور تاثرات و جذبات کا اظہار کیا۔