حسین ہارون سیاست اور منافقت دونوں سے واقف ہیں۔ جی کیو ایم

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر کی صدارت میں منعقدہ جی کیو ایم کے تعزیتی اجلاس میں جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری کی مرحوم اہلیہ اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے والد اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان کے بڑے بھائی زوار علی ڈنو وسان کی مغفرت ودرجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

بعد ازاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب حسین ہارون کی ان کی کتاب کی تقریب رونمائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جی کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حسین ہارون عالمی سیاست کے ساتھ پاکستانی سیاست اور قیادتوں کی منافقت سے بھی خوب واقف ہیں اور اندرونی و بیرونی سازشی عناصر کی چالوں پر بھی ان کی گہری نگاہ ہے۔

جبکہ وہ عوام کے مسائل سے بھی پوری طرح واقف ہیں اسلئے ان کی کتاب اپنے صفحات پر یقینا وہ تمام حقائق سمیٹے ہوئے ہوگی جن سے آگہی عوام کے تمام طبقات کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے اسلئے پاکستان اور بالخصوص سندھ کے ہر فرد کو حسین ہارون کی تحریر کردہ دونوں کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے۔