حسین نواز شریف سعودی عرب چلے گئے، وزیراعظم بدھ کو لندن جائیں گے

Hussain Nawaz and Nawaz Sharif

Hussain Nawaz and Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز لاہور سے براستہ ابوظہبی سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ کچھ دن سعودی عرب میں رہیں گے جس کے بعد لندن چلے جائیں گے۔

ادھر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے طبی معائنے کے لئے برطانیہ جانے کی تیاری کر لی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق قومی مصروفیات کے باعث نواز شریف کئی بار اپنا طبی معائنہ ملتوی کر چکے ہیں لیکن اب وہ میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن جائیں گے۔

وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چودہ اپریل کو ترکی روانہ ہونا تھا لیکن یہ دو روزہ دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب پاکستان کی نمائندگی ممکنہ طور پر صدر مملکت کریں گے۔