حوثی باغیوں کے حملے میں 3 سعودی فوجی جاں بحق

Houthi Rebels

Houthi Rebels

ریاض / عدن (جیوڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی سرحدی چیک پوسٹوں پر حملوں میں 3 فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں حوثی باغی مارے گئے۔

سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سرحدی پوسٹوں اور کنٹرول پوائنٹس پر حملہ کیا جسے سعودی زمینی فوج اور فضائی کارروائیوں سے ناکام بنا دیا گیا۔

کاروائی کے دوران درجنوں حوثی باغی مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی صوبے نجران میں ہونے والی اس لڑائی میں تین سعودی فوجی بھی جاں بحق ہوئے۔ عدن میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں مزید 47 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔