حیدر آباد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر قسم کی مدد کرونگا۔ سید خالد شاہ

KBBA

KBBA

کراچی : پرائیویٹ اسکول سندھ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیر مین سید خالد شاہ نے کہا کہ وہ حیدر آباد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے جوممکن مدد کر سکتے ہیں کر ینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حید ر آباد کی کر اچی آمد پر ملاقات میں کہااس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان اور دیگر موجود تھے سید خالد شاہ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ دنیا کے چند مقبول کھیلوں میں سے ایک کھیل باسکٹ بال سند ھ کے ہر شہر میں نہ صر ف یہ کہ کھیلا جا رہا ہے۔

بلکہ مقبولیت کے عروج پر ہے اور حید ر آباد میں اس کھیل کے کھلاڑی لڑکو ں اور لڑکیوں میں موجود ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حید ر آباد کے باسکٹ بال آرگنائز ر محمدنوید اس کھیل کے فروغ کے لئے بہت اہم کر دارادا کررہے ہیں سید خالد شاہ نے اس موقع پر غلام محمدخان کو ہد ایت کی کہ وہ حید رآباد میں ایک ٹورنامنٹ کا رمضان المبارک کے بعد انعقاد کریں جس کو وہ اسپانسر کرینگے اس موقع پر محمدنوید نے تفصیل کے ساتھ حید ر آباد میں باسکٹ بال کھیل کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سید خالد شاہ کی حید ر آباد آمد کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی جبکہ باسکٹ بال کے ممتاز آرگنائزر محمدیعقوب نے سید خالد شاہ کو حید ر آباد کی ٹیم کی جانب سوینئر پیش کیا۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321