حیدر آباد ڈسٹرکٹ مینز اینڈ وومین جوڈو چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

Qauid Azam Sports Day Judo Event

Qauid Azam Sports Day Judo Event

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ڈے اسپورٹس فیسٹیول 2016ء :حیدر آباد ڈسٹرکٹ مینز اینڈ وومین جوڈو چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مینز ٹائٹل حیدر آباد ماڈل اسکول نے 55 پوائنٹ سے جیت لیا جبکہ حیدر علی جوڈو کلب لطیف آباد 45 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی چمپئن شپ جو ڈو وومین ٹائٹل گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد 36 پوائنٹ سے جیت لیا۔

جبکہ حیدر آباد ماڈل اسکول نے 31پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق ایم پی اے عبدالرحمن نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مہمانان اعزازی مخدوم ارشاد اور میڈیم مریم ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایم رفیق ،صادق رضا ،شمیم نقوی اور دیگر موجود تھے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر