حیدرآباد: کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) ٹمبر مارکیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے دوسگے بھائی جاب بحق،جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے قریب ایک فلیٹ پر سہیل اور آصف نامی نوجوان بجلی کا کام کرارہے تھے کہ بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث دونوں بھائیوں سمیت تین افراد کو بجلی کا کرنٹ لگا۔

کرنٹ لگنے کے باعث تینوں کوانتہائی تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہیل اور آصف نامی دونوں بھائی دم توڑ گئے،جبکہ بجلی کا کام کرنے والے الیکٹریشن کو انتہائی نازک حالت میں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔