حیدر آباد: نیب کا صدر چیمبر آف کامرس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، تاجر مشتعل

NAB Raids

NAB Raids

حیدر آباد (جیوڈیسک) نیب کی ٹیم نے پریس کلب کے سامنے واقع حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے دفتر پر چھاپا مارا۔ پولیس نے آنے جانے والوں کو روک دیا۔

چیمبر کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلااس میں شریک تاجروں میں نیب کے چھاپے کی اطلاع پر اشتعال پھیل گیا۔ تاجروں نے نیب کی ٹیم کو روک دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم چیمبر آف کامرس حیدر آباد کے صدر گوہر اللہ کے وارنٹ گرفتاری لائی تھی۔

گوہر اللہ دفتر میں موجود ہیں تاہم تاجروں نے نیب کی ٹیم کو گوہر اللہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ تاجر نیب کی ٹیم کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔