حیدرآباد : ٹنڈو جام کے قریب ٹرین اور منی ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

Accident

Accident

حیدرآباد (جیوڈیسک) ٹنڈوجام کے قریب فرید ایکسپریس منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون، ایک بچہ، منی ٹرک کا ڈرائیور اور کلینر بھی شامل ہے۔ حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرنیوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں فرید ایکسپریس کے انجن کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ ٹرین کا کوئی مسافر یا عملہ زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔