ہیمپ شائر : کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز

Training Camp

Training Camp

ہیمپ شائر (جیوڈیسک) قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے روز باؤل اسٹیڈیم میں ہلکی پھلکی پریکٹس کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کی نگرانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کی۔ شاہینوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگایا گیا ہے۔

گرین شرٹس دورے کا باقاعدہ آغاز تین جولائی کو سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ میچ سے کریں گے۔ کپتان مصباح الحق گوروں کے دیس میں بیس سال بعد سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک کسی بھی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ چل گئی تو سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔