آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے، علیم ڈار

Aleem Dar

Aleem Dar

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر علیم ڈار کہتے ہیں کہ آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے ،آجکل امپائرز کو سخت محنت کرنا پڑ رہی ہیں امید ہے کہ وہ خود کو نئی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھال لیں گے۔

آئی سی سی کے امپائر علیم ڈار کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے آنے سے کبھی پریشان نہیں ہوا بلکہ میں خود اس کے حق میں ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 برس سے امپائرنگ کے شعبے سے منسلک ہوں ۔پاکستان کا نام پہلے بھی روشن کیا آگے بھی اسی طرح پاکستان کے لیے کام کرتا رہوںگا۔