آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی اپیل مسترد کر دی

Faf Plessis

Faf Plessis

دبئی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر بننے والے بال ٹمپرنگ کیس کی اپیل پر فیصلہ کر دیا گیا۔

آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔ پروٹیز قائد ڈوپلیسی نے چیونگم کیساتھ بال کو چمکایا تھا۔

فاف ڈوپلیسی پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر میچ ریفری نے ڈوپلیسی کو میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ کیا تھا۔