آئی سی سی اجلاس، بگ تھری نظام ختم کرنے کا فیصلہ

ICC Meeting

ICC Meeting

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں بورڈز اجلاس ختم ہو گیا۔ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی سے بگ تھری نظام کے خاتمے کے فیصلہ پر پاکستان نے اس غیر منصفانہ نظام کی بھرپور مخالفت کی۔

بھارت کے سوا تمام رکن ممالک نے بگ تھری کے خلاف ووٹ ڈالا۔ اجلاس میں نئے نظام سمیت تمام رکن ممالک میں فنڈز کی مساویانہ تقسیم کا ابتدائی مسودہ منظور کر لیا گیا ہے۔ نئے نظام کے نفاذ کا حتمی فیصلہ اپریل کی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایگزیکٹو میٹنگ میں بھی بھارت کو ورکنگ گروپ میں نمائندگی نہ ملی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بگ تھری فارمولا بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ پہلے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دی اورپھر دال نہ گلنے پر یوٹرن لے لیا۔