آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، چھٹا ایڈیشن آج سے بھارت میں شروع ہو گا

T20

T20

نئی دہلی (جیوڈیسک) چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کا چھٹا رنگا رنگ میلہ بھارت میں سجے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ میگا ایونٹ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو کوئی بھی ٹیم دو بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔

پہلے ایڈیشن کا آغاز 2007 میں جنوبی افریقہ میں ہوا۔ فائنل میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو پچھاڑا جبکہ 2009 میں انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن کی ٹائٹل جنگ پاکستان نے جیتی۔

2010 کے تیسرے ایڈیشن کا معرکہ انگلینڈ نے سر کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کا چوتھا میلہ 2012 میں سری لنکا میں سجا۔ فائنل میں کالی آندھی نے میزبان ملک کو دھول چٹائی۔

بنگلا دیش میں کھیلے گئے پانچویں ورلڈ ٹی 20 میں آئی لینڈرز نے بھارتی سورماؤں کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔