مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکروں کے ساتھ ہم مخالفین کو شکست دیں گے: چوہدری ثاقب

 Saqib Chaudhry

Saqib Chaudhry

لیہ (ایم آر ملک سے) مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکروں کے ساتھ ہم مخالفین کو شکست دیں گے مخالفین ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری ثاقب وریاہ اُمیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چوک اعظم رورل نے مسلم لیگ سکرٹریٹ میں ورکروں سے دوران خطاب کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ماضی کو دیکھ کر ووٹ دیں ہمارے مد مقابل افراد کا ماضی آپ کے سامنے ہے ہم نے تھانہ کی چٹی دلالی اور بیوائوں کا حق نہیں کھایا ہمارا منژور صرف انسانیت کی خدمت ہے اور جیت کے بعد ہم اسے ثابت کریں گے۔