ایڈو کا ادراہ خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل میں بے لوث کردار ادا کر رہا ہے، عمر محمود حیات

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ ایڈو کا ادراہ خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل میں بے لوث کردار ادا کر رہا ہے ،پاکستان میں چند این جی اوزہیں جو حقیقی معنوں میں خدمت انسانیت کے لئے کام کر رہی ہیں، نفسا نفسی کے اس دور میںہمارے معاشرے میں جس چیز کی شدت سے ضرورت ہے بلا شبہ وہ انسانیت کی خدمت ہے۔پاکستان آرڈیننس فیکٹری پاکستان کے اداروں میں سے بہترین ادارہ ہے جو دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی پیش پیش ہے۔فلاحی خدمات کو وسعت دینے کے لئے انفرادی اور بحیثیت کنبہ کا سربراہ ایڈو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جائے گا، آنکھوں کے علاج کے ساتھ ساتھ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت ایڈو کا احسن اقدام ہے، خصوصی افراد ہماری توجہ کے متقاضی ہیں جب اللہ ایک نعمت سے محروم کرتا ہے تو اس کی جگہ کئی نعمتیں عطا کر دیتا ہے،ایسے افراد کو ابھی تک اس معاشرے میں وہ مواقع میسر نہ آسکے جس کے وہ مستحق ہیں،انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈو آئی ہسپتال 26 ایریا گدوال کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا، چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایڈو کے اراکین دکھی انسانیت کو اپنا شعار بناتے ہوئے اس نیک کام کو جاری رکھیں،انکا کہنا تھا کہ ایڈو کی ٹیم انتہائی محنتی ، بے لوث اور محب وطن افراد پر مشتمل ہے،جنہوں نے مادہ پرستی کے ا س دور میں اس عظیم کا م کا بیڑا اٹھایا ہے،ایڈو کی ٹیم فلاحی خدمات کی بدولت ہزاروں غریب مفلس اور مستحق افراد کی دعائیں سمیٹ رہی ہے، انکاکا کہنا تھا کہ اس نیک کام کا اجر بلا شبہ اللہ تعالیٰ ہی انھیں دے گا،انکا کہنا تھا کہ پی او انتظامیہ اپنی سماجی ذمہ داریوں سے باخوبی آگاہ ہے،فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں ہر سال خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے،پی او ایف انتظامیہ ایڈوکی کارکردگی سے بے حد مطمعن ہے،انھوں نے صاحب ثروت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ایڈو کے اس عظیم فلاحی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،تاکہ ایڈو اپنے فلاحی منصوبے کی تکمیل کر سکے،انھوں نے ایڈو کی جانب سے بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے بنا ئے گئے سکول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ایک ایک بہت بڑا کار خیر ہے۔

جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،اس موقع پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ایڈو کی فلاحی خدمات دیکھتے ہوئے انھیں پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ دینے کا اعلا ن کیا،قبل ازیں انھوں نے ایڈو آئی ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ دیکھے،جبکہ بصارت سے محروم افراد کے سکول اجالا میں بچوں سے سوال و جواب کئے اور ایڈو کی خدمات کو سراہا،اس موقع پر اعلیٰ سول و فوجی افسران اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ،جنرل سیکرٹری ایڈو خالد اسحاق نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ایڈو کی 35 سالہ کارکردگی سے مہمان خصوصی کوآگاہ کیا، انکا کہنا تھا کہ ایک سروے کے مطابق ایڈو کا شمار ملک کے ان دس بہترین ہسپتالوں میں ہے جہاں روزانہ کی اوپی ڈی کی تعداد ہزاروں میں ریکارڈ کی گئی، اٰیڈو کے نو تعمیر آئی ہسپتال کا زکر کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایڈو کی بے مثال فلاحی خدمات کے اعتراف پر 13 سال قبل سابق چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ایک کنال اراضی بطور عطیہ ایڈو کو دی۔

جسے 1906 میں عملی جامع پہنایا گیا،جبکہ سابق چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل سید صباحت حسین نے ایڈو کو اراضی کی الاٹمنٹ کی،جس کے بعد اراکین نے دن رات ایک کر کے ہسپتال کی تعمیر کے لئے عطیات جمع کئے،پانچ کروڑ کی خطیر رقم سے ایڈو آئی ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل ہوا، اور ایڈو کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا،اس موقع پر چیئرمین پی او ایف بورڈ ایڈو آئی ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران اعلیٰ کارکردگی کے حامل افراد کو ایوارڈ دیئے گئے۔ڈاکٹر سید صابر علی کو اعلیٰ صحافتی خدمات پر حسن کاردگی ایوارڈ دیا گیا،صدر ایڈو قیصرہ بیگ نے اٰیڈو کی جانب سے چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کو یاد گاری شیلڈ پیش کی،چئیرمین پی او ایف بورڈ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے،تقریب میں نابینا بچوں نے ملی نغمہ ” اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں۔

اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا”پیش کیا جسے شرکاء نے بہت سراہا،تقریب میں نظامت کے فرائض سید عبداللہ مسعود نے ادا کئے جبکہ تقریب سے سابق ایم پی اے و سرپرست ایڈو حاجی ملک عمر فاروق نے بھی خطاب کیا،اور تقریب میں آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا،ایڈو کے ساتھ خصوصی معاونت پرملک عمر فاروق ، آئی سرجن ڈاکٹر ممتاز چوہدری و دیگرمتعدد شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے۔

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO

syed Abdullah Masood Briefing Hospital EDO