آئی ڈی پیز کیلئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری

Non Custom Vehicles

Non Custom Vehicles

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی سیکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے عارضی طور پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

متاثرین شمالی وزیرستان ان گاڑیوں کو صرف ضلع بنوں کی حدود میں استعمال کرسکیں گے۔ متاثرین شمالی وزیرستان کی سینکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے عارضی طور پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ٹریفک پولیس ان گاڑیوں کیلئے ایک مخصوص نمبر جاری کررہی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ایک سلپ جاری کی گئی ہے اور رجسٹریشن کیلئے ایک فارم بنایا گیا ہے جس میں آئی ڈی پیز کا نام درج کیا جارہا ہے۔ ان کی رہائش ، گاڑی کاچیسز نمبر، انجن نمبر اور موبائل نمبردرج کیا جارہا ہے۔ خاکی رنگ کی مخصوص نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کو صرف ضلع بنوں شہر میں استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ دیگر اضلاع کیلئے ان گاڑیوں میں سفر ممنوع ہے۔