آئی ڈی پیز کیلئے 85 ہزار ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری

Wheat

Wheat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آئی ڈی پیز کو گندم کی فراہمی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ آئی ڈی پیز کیلئے مجموعی طور 1 لاکھ 55 ہزار ٹن گندم کی منظوری دی جا چکی ہے۔

اجلاس میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے 85 ہزار ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو 3 ارب 44 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ آئی ڈی پیز کو گندم جون سے ستمبر تک فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے پنجاب اور سندھ کیلئے 12لاکھ ٹن گندم برآمد کی مدت بھی 31 جولائی تک بڑھا دی۔

اجلاس میں ایل این جی کی قیمت کا فارمولا بھی طے کیا گیا۔ ایل این جی کی قیمتوں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔ ای سی سی نے پی ایس او کو کم سلفر والے فرنس آئل اور موٹر گیسولین درآمد کی اجازت بھی دی۔

پی ایس او فرنس آئل اور پیٹرول پاکستان شپنگ کارپوریشن کے جہازوں سے منگوائے گی۔