آئیسکو لیبر یونٹی کے وفد کی سپرٹینڈنگ انجینئر آئیسکو اسلام آباد راجہ اصغر سے ملاقات

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: آئیسکو لیبر یونیٹی اسلام آباد زون کے وفد نے سپرٹینڈنگ انجینئر آئیسکو اسلام آباد راجہ اصغر سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سرکل کے ملازمین کو درپیش مسائل کا ذکر کیا گیا۔

وفد میں لالہ یعقوب (چیئرمین اسلام آباد زون)، قیصر ندیم( سیکرٹری جنرل اسلام آباد زون)، نذیر الحق باچا، مبارک، ضیاء حسین شاہ ، اشتیاق اور دیگر شامل تھے۔ آئیسکو لیبر یونیٹی کے وفد نے S.E آئیسکواسلام آباد راجہ اصغر سے ملاقات میں مزید کہا کہ ملازمین کو حادثات سے بچائو کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وفد نے مطالبہ کیا جوALMsجن کی سروس5سال سے زائد ہو اورمحکمانہ امتحان اور ٹرینگ کر چکے ہوں ان کو5000/-روپے ڈینجرنس الائونس دیا جائے۔ اووٹائم، آف ڈے وویجز اور دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ جس پر S.Eآئیسکو اسلام آباد نے یقین دہانی کروائی کہ ان تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے۔