ہم سا ہے تو سامنے آئے ۔رضا چوہدری کی بزدلانہ صحافت

ہم سا ہے تو سامنے آئے ۔رضا چوہدری کی بزدلانہ صحافت
قارئین یہ جنگ کی رپورٹنگ ہے جس میں نمائندے کی منافقت سب کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔پندرہ بیس افراد کی افطاری کو پہلی خبر بنا کر 300افراد کی افطاری کو ساتھ ملا کر پیش کرنا صحافی کی منافقت نہیں تو کیا ہے۔یہ خبر ثبوت کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔اور اس صحافی کو اس پروگرام کی دعوت بھی نہیں دی گئی تھی ،بن بلائے آنا بھی غیرت مند افراد کا شیوہ نہیں ہے۔جنگ کا نمائندہ آئندہ ہمارے کسی پروگرام کی کوریج نہ کرے۔ اور نہ اس کو پی ایم ایل این کے کسی پروگرام میں مدعو کیا جائے گا ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے ماہ رمضان کی سب بڑی افطاری کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے ۔اور تمام پاکستانی کیمونٹی سمیت سفارت خانہ پیرس کے اعلی حکام اور فرنچ اتھارٹی نے بھی شرکت کی ۔فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی تو جنگ کی صحافت کو جانتی ہے لیکن یہ خبر یورپین افراد کے لئے جو رضا چوہدری کی منافقانہ صحافت کے ستائے ہوئے ہیں ۔قبل ازیں اس نے یوم تکبیر اور میرے قائد کی سالگرہ پروگرام کی بھی نیوز اسی طرح جنگ پر آن لائن کی تھی ۔اگر رضا چوہدری اپنی حرکات سے باز نہ آیا تو آئندہ قسط میں پروف کے ساتھ رپورٹ قارئین کو پیش کی جائے گی ۔

Jang news