آئی ایف اور پاکستان میں قرض کی قسط کیلئے مذاکرات آج ہوں گے

IMF And Pakistan

IMF And Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ا یم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں قسط جاری کرنے کے لیے مذاکرات کا آخری دورآج اسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی جائے گی۔

ادھر سفیر خصوصی جاوید ملک نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8 رکنی سرمایہ کاری وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل بزنس کونسل کے وفد میں برطانوی، امریکی اور یورپین بزنس مین شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وفد پاکستان میں توانائی اور افراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایا کاری کا خواہاں ہے۔ وفد کے اراکین وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کرینگے۔