آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی مبارک باد

IG FC Baluchistan

IG FC Baluchistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کوئٹہ میں میچز کرائے، ہم مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے، یہ بات انہوں نےکوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کے فائنل دیکھنے کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ آج کا دن ایک منفرد دن ہے، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر بلوچستان اور پاکستان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں ،آئی جی ایف سی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ کوئٹہ کے عوام کا جذبہ دیکھیں کہ وہ کرکٹ کے کتنے دلدادہ ہیں۔انہوں نےکہا کہ وہ بلوچستان کےعوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔