آئی جی سندھ کا پولیس میں سیاسی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا اعتراف

IG Sindh

IG Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سید اویس شاہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس میں 1800 جعلی بھرتیوں کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یا جہاز کے لئے فیول کی خریداری کی خبر درست نہیں، تاہم گاڑیوں کے لئے فیول کی خرید و فروخت میں دھاندلی ضرور ہوئی ہے۔

سکیورٹی زون کی زیادہ گاڑیاں سیاستدانوں کے ساتھ ہیں، سیاستدانوں کے ساتھ سفر کی وجہ سے فیول زیادہ لگتا ہے۔ آئی جی سندھ نے اسٹینڈنگ کمیٹی سے درخواست کی کہ سندھ پولیس کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سید اویس شاہ نے ڈی آئی جی سکھر کو عدم حاضری پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔