آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع کی حدود کی انٹری پوائنٹ پر کوڑے سیال چیک پوسٹ کا افتتاح

Kasur News

Kasur News

ْقصور (محمد عمران سلفی سے) آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع کی حدود کی انٹری پوائنٹ پر کوڑے سیال چیک پوسٹ کا افتتاح۔

ڈی ایس پی چونیاں مرزا عبدالقدوس بیگ، ایس ایچ او نصر اللہ بھٹی کے ہمراہ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کا افتتاح کر دیا، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع کے انٹر ی پوائنٹ پر کوڑے سیال چیک پوسٹ قائم کر دی گئی، تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں کوڑے سیال میں سی سی ٹی وی کیمرے، کمپیوٹروجدید سہولیات سے مزین چیک پوسٹ کا افتتاح ڈی ایس پی چونیاں مرزا عبدالقدوس بیگ نے ایس ایچ او نصر اللہ بھٹی کے ہمراہ کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال پر دو تھانیدار اور آٹھ سپاہی دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے ،اور ضلع میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے اور چیک پوسٹ کے کمپیوٹر میں پنجاب بھر سے چوری ہونے والی گاڑیوں کی بھی چیکنگ ہو گی۔

جس سے روڈ پر جرائم پیشہ افراد کی آمد رفت میں واضع کمی ہو گی اور جرائم کنٹرول اور گاڑی چوری کی وارداتیں بھی کنٹرول ہو ں گی، ہم ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی زیر نگرانی ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔