غیر قانونی تعمیرات سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات سمیت غیر قانونی اقدامات کرکے عوامی سہولتوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی میں ٹیکسز کے نظام کو کمپیوٹرائز کرکے ٹیکس نیٹ ورک کو مکمل شفاف بنایا جائیگا۔

عوامی وسائل عوام کے مسائل کو حل کرنے اور ضلع کورنگی کی تعمیر وترقی میں سرف کئے جائیں گے ،محکمہ ریگولیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا مکمل سروے کرکے ٹیکس نیٹ ورک کے نظام کو فعال بنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ محکمہ میونسپل ریگولیشن کے چاروں زونز کے افسران وملازمین کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن لانڈھی زون سعد بن جعفر بھی موجود تھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی محکمہ میونسپل ریگولیشن کے افسران وملازمین سے کہاکہ وہ محکمانہ کارکردگی کو فعال بنا ئیں اور بلدیہ کورنگی کے ریکوری سسٹم کو بہتر بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر غیر قانونی اقدامکی روک تھام کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے تاجر برادری اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں اور علاقائی سطح پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات ،وال چاکنگ ،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بلڈنگ میٹریل ،مٹی و ملبہ پھنکنے سے اجتناب کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک ضلع بنا یا جاسکے۔

چیئرمین نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی محکمہ میونسپل ریگولیشن اور ایڈورٹائزمنٹ کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں بغیر اجازت اشتہاری مواد شاہراہوں پر آویزاں کرنے تجاوزات ،سرکاری اراضی پر تعمیرات سمیت غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے اسکی روک تھام کو یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی