غیر قانونی اور غیر اخلاقی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کا اعلان

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو اشتہاری بورڈز کا جنگل نہیں بننے دیا جائیگا، ٹیکس نیٹ ورک کو فعال بنا کر ریکوری کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ اہم شاہراہوں سے غیر قانونی ،غیر اخلاقی سائن بورڈز فی الفور اُتارے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایڈورٹائز منٹ بلدیہ کورنگی کے اعلیٰ سطحی اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈورٹائز منٹ بلدیہ کورنگی اور دیگر موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ایڈورٹا ئز منٹ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کارکردگی کو فعال بنائیں اور فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ادارے پر بوجھ بننے کے بجائے اس کا بازو بنیں ۔اجلاس میں محکمہ ایڈورٹائز منٹ کی کار کردگی کو فعال بنا نے اور سائن بورڈز ،شاپ بورڈز اور سن شیڈ ز کی ٹیکس ریکوری کو بہتر بنا نے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ ،گرین بیلٹس اور فلائی اوورز اور پلوں سمیت عوامی آمد و رفت کے راستوں پر سائن بورڈز ،ڈائریکشن بورڈ ،بینرز اور دیگر اشتہاری مواد لگا نے پر پابندی عائد ہو گی۔

محکمہ ایڈورٹا ئز منٹ بلدیہ کورنگی کی بغیر اجازت ضلع کورنگی کے کسی بھی علاقے میں سائن بورڈز ،شاپ بورڈز ،سن شیڈز اور اشتہاری بینرز نہیں لگا ئے جاسکیں گے ایسے تمام اشتہاری بورڈز اور بینرز کو اُتارنے کے ساتھ متعلقہ ادارے اور افراد پر جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔محکمہ ایڈورٹائز منٹ بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کی حدود میں لگے تمام سائن بورڈز کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ بلدیہ کورنگی سے اپنے سائن بورڈز کی تجدیدکرالیں ،تجدید نہ کرانے والء سائن بورڈ اُتار لئے جائیں گے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ایڈورٹائز منٹ سمیت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو فعال بنائیں۔