غیر قانونی بھارتی چینلز چلنے والی خبریں شایع ہونے کے بعد پیمرا اور ایف آئی اے کی ٹیم تلہار پہنچ گئی

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) غیر قانونی بھارتی چینلز چلنے والی خبریں شایع ہونے کے بعد پیمرا اور ایف آئی اے کی ٹیم تلہار پہنچ گئی جہاں انسپیکٹر سرفراز علی، فیلڈ انسپیکٹر شیر علی اور محمد عمران کیساتھ ٹیم نے مختلف جگہوں پر غیر قانونی ڈش اور سی لائین فروخت کرنے والے دوکانداروں کیخلاف چھاپے مارے اور برآمد ہونے والے رسیوراپنے ساتھ لے گئی۔

جبکہ اطلاع ملنے کے بعد غیر قانونی چینلز چلانے والوں میں کھلبلی مچ گئی ۔تلہار(نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کا ماہانہ اجلاس چیئرمین میر شاھد احمد تالپور کی صدارت میں ہوا جہاں مخالف گروپ نے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ٹائون کمیٹی کے آگے احتجاج کیا۔

اس موقع پر لکھی جمالی، مسمات ہدایت قمبرانی، عثمان دلوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ چیئرمین ہماری کوئی تجویز سننے کو تیار نہیں دوسری جانب چیئرمین ٹائون کمیٹی میر شاھد تالپورکا کہنا تھا کہ مخالفین کے 4ممبران کے قریبی رشتیدار جو ٹائون میں ملازم ہیں۔

8سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے ان کی تنخواہ بند کرنے پر میرے خلاف ڈرامے رچائے جا رہے ہیں میں کسی صورت ناجائز کام نہیں کروں گا باقی شہر میں اب تک کوئی بھی ترقیاتی کام شروع ہی نہیں کروائے پھر ان کو کیسے خدشات ہیں۔

امتیاز جونیجو تلہار