عماد علی کو نیشنل یوتھ کانفرنس میں 2016 کا بہترین سپیکر ایوارڈ سے نوازا گیا

Imad Ali

Imad Ali

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) گزشتہ دنوں آئرلینڈ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت Fianna Fail کی نیشنل یوتھ کانفرنس ساؤتھ کورٹ ہوٹل لمرک میں منعقد ہوئی جس میں Fianna Fail کے لیڈر Micheal Martin اور دیگر آئرش ممبر آف پارلیمنٹ کے علاوہ یوتھ کے ایگزیکٹو نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس میں پارٹی اور یوتھ ایگزیکٹوز کو مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جس میں آئی ٹی ٹی Fianna Fail کے چیئرمین عماد علی کو 2016 کا بہترین سپیکر ایوارڈ سے نوازا گیا جب اس ایوارڈ کیلئے عباد علی کا نام پکارا گیا تو پارٹی لیڈر Micheal Martin اور تمام ممبر آف پارلیمنٹ کے علاوہ ہال میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہو کر عماد علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

عماد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج Fianna Fail نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ پارٹی ہے جو نسل و رنگ، قومیت و زبان سے بالاتر ہو کر ہر اُس کارکن کی سپورٹ کرتی ہے جو پارٹی کیلئے مخلص ہو کر کام کرتا ہے اور Fianna Fail نے الیکشن سے پہلے جو نعرہ لگایا تھا۔ AN IRELAND FOR ALL آج پارٹی نے مجھے یہ ایوارڈ سے نواز کر اپنے نعرے کو ثابت کر کے دیکھایا ہے جس پر میں تمام پارٹی کا بے حد مشکور ہوں اور پارٹی کو یقین دہانی کرتا ہوں کہ میں آئندہ بھی پارٹی کیلئے اسی طرح اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔