امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث آصف چھوٹو گرفتار

Arrest

Arrest

ڈی جی خان (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ آصف چھوٹو کراچی اور اسلام آباد میں امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو کو کوئٹہ جاتے ہوئے ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا۔ اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد آصف چھوٹو نے کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔وہ تونسہ شریف ڈی جی خان کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو کے سر پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ انعام کی رقم آصف چھوٹو کی پہلی بار گرفتاری پر دے دی گئی تھی۔